وزیراعظم سے جلیل عباس جیلانی کی ملاقات،خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ

جمعرات 7 مارچ 2024 20:54

وزیراعظم سے جلیل عباس جیلانی کی ملاقات،خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نیملاقات کی اورنگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈ ار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ سابق نگران وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا۔