پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

جمعرات 7 مارچ 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک رہا تاہم جوہر آباد 04، لاہورسٹی 03، ایئر پورٹ 01گجرات، قصور، نور پور تھل میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 09جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 154رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایو ی گرین 160،فیز8 ڈی ایچ اے153،سید فدا حسین ہاوس 158،سید مراتب علی روڈ 154،ذکی فارمز156،پولو گراونڈ 164،سی ای آر پی آفس 156،بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور 161اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 158ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔