%اپر اورکزئی میں 2سومقامی مرد اور خواتین کو اے ڈی آر سے آگاہی کیلئے غلجو میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 7 مارچ 2024 20:35

غ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) سی آر اے نارتھ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اپر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 2سومقامی افراد کو اے ڈی آر سے آگاہی کے حوالے سے اپر اورکزئی غلجو میں 8روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ میں 150مرداور50خواتین کو تربیت دی جارہی ہے ورکشاپ میں سی آر اے افسران فہد گیلانی،محمد سلیمان اور ٹرینرنوشاد وزیر نے مقامی سطح پر تیار شدہ تربیتی مواد کا استعمال کرتے ہوئے تنازعات کے تصفیے کیلئے کمیونٹی کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

8روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد اپر اورکزئی میں کمیونٹی ریزلینس فورمز کو مضبوط بنانا ہے۔علاوہ ازیں سی آر اے نارتھ نے اپر اورکزئی میں جرگہ ہال کی تعمیر اور بحالی کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جس میں جرگہ ہال کے ساتھ ساتھ اے سی کمپاؤنڈ میں دو عدد واش رومز اورایک عدد کمرے کی تعمیر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :