پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں (کل) واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا جائے گا

جمعہ 8 مارچ 2024 12:48

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں (کل)  واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (کل)ہفتہ کو واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو لیگ کے 26ویں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز مایہ ناز بیٹر شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں شعیب ملک،محمد نواز ،کیرون پولارڈ،حسن علی،انور علی اور ڈینیئل سامزجیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ لاہور قلندرز کو مایہ ناز بائولرز شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے اور انہیں فخر زمان،ہارث رائوف،ثام بلنگز،بھانوکا راجا پاکسے اور عبداللہ شفیق کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے 8 ،8 میچز کھیل چکی ہیں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔