خواتین کو خود اعتمادی مل جائے تو وہ ہر میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں، کمشنرسلوت سعید
جمعہ 8 مارچ 2024 13:19
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے کہا کہ ہم لوگ ابھی بھی اس سفر میں جاری ہیں کہ خواتین کو آپ خود اعتمادی دیں تو وہ زندگی کے ہر میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کر یں گی،ہم سب کو ایک دوسرے کی کامیابی کو سیلیبریٹ کرنے سمیت اپنے کام سے راستے روشن کرتے جاناچاہیے تاکہ کل آنے والے اس پر چلنے میں آسانی محسوس کرسکیں۔
ہمیں پوری سوسائٹی کیلئے ایک رول ماڈل بننااور یہ ذہن نشین رکھنا ہے کہ آپ کی ہمت محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ازواج مطہرات ہماری سوسائٹی کیلئے ایک بہترین رول ماڈل ہیں آپ ان کے نقش قدم پر چلیں تو آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کریں گی نیز اپنی اقدارکا خیال اور اپنے خاندان کی عزت ووقار کی پاسبانی بھی آپ نے ہی کرنی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہاکہ آج آپ خواتین کا عالمی دن ہے، پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہیں اسلئے ہمیں خواتین پربھی انویسٹمنٹ کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمشنر فیصل آبادسلوت سعیدکی آمد پر ان کی بہت مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سب خواتین کا عالمی دن ہے اور ہمارا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا، اگر خواتین پر بھروسہ کریں اور ان کو امپاور کریں تو ہم کائنات کو مسخر کر سکتی ہیں، ترقی کا یہ سفر آسان نہیں تھااس کیلئے ہر ایک نے اپنااپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والوں کے لیے شمعیں روشن کرنی ہیں تاکہ جن مشکلات کا سامنا ہمیں رہا ان کو پیش نہ آئے،ہمت اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اپنی منزل اور مقصد متعین کریں اور اس پر چل پڑیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جتنی بھی کمزور کیوں نہ ہوں معاشرے میں تبدیلی لا سکتی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اسلئے محنت و عظمت سے اپنا آپ منوائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دئیے گئے حقوق کے بعدخواتین کو کسی اور حق کی ضرورت نہیں اگر ان کو پورا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں ہم نے صرف کتابوں کا علم نہیں دینابلکہ اخلاقی تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ اگر آج ہم ایک بچی کی تربیت کریں گی تو کل وہ اپنے پورے گھرانے کی تربیت کرے گی اور اسی میں ہم سب کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
-
کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک
-
سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ
-
لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا
-
کراچی،امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی
-
سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے،پیپرآؤٹ ہونے کی روایت برقرار
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.