Live Updates

عدالتوں کو گالیاں دینے کی روش کوتبدیل کرنا ہوگا ،

حنیف عباسی 9 مئی کو جی ایچ کیو ، کور کمانڈر ہائوس پر قبضہ کی سازش کی گئی ،نوجوان نسل کا مستقبل ان ماسٹرمائنڈ نے تبدیل کیا،سول نافرمانی کہنے والوں پر کمیشن بنے گا، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعہ 8 مارچ 2024 22:44

عدالتوں کو گالیاں دینے کی روش کوتبدیل کرنا ہوگا ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و راولپنڈی سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو گالیاں دینے کی روش کوتبدیل کرنا ہوگا ،9مئی کو جی ایچ کیو ، کور کمانڈر ہائوس پر قبضہ کی سازش کی گئی ،تحریک انتشار کے تین چار نام ہیں ان کے بانی نے کچھ مطالبات کیے ہیں ،کے پی میں ستر فیصد دھاندلی ہوئی ہے اوروہاں انتخابات شفاف نہیں ہوئے،نوجوان نسل کا مستقبل ان ماسٹرمائنڈ نے تبدیل کیا،سول نافرمانی کہنے والوں پر کمیشن بنے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میرا جیلوں سے اس لیے تعلق ہے کیونکہ میں ویلفیئر کا کام کرتا ہوں، ہیروئن اور چرس بیچنے کے الزام میں جسے پکڑا ہوا ہے، اس کا قیدی نمبر 804 ہے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے تفصیلات نکلوا لیں۔ یہ لوگ سارا وقت قیدی نمبر 804، قیدی نمبر 804 کہتے رہتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں کسی بندے سے ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اندازہ لگائیں کہ اتنی نفرت تو دشمنوں میں نہیں ہوتی۔

حنیف عباسی کامزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اقتدار میں ہوں پاکستان ہونا چاہیے ورنہ نہیں ان کی یہی سازش ہے نو مئی کو جی ایچ کیو ، کور کمانڈر ہائوس پر قبضہ کرنے کی سازش کی گئی 9 مئی کو ملک پر قبضہ کرنے کی سازش کی گئی، کوئی اس کا حساب مانگے گا9 مئی کو پاکستان کی سالمیت کو داؤ پر لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو گالیاں دینے کی روز تبدیل کریں تحریک انتشار کے تین چار نام ہیں، ان کے بانی نے کچھ مطالبات کیے ہیں پلڈاٹ کی دوہزار اٹھارہ کی رپورٹ کابھی آڈٹ کرائیں اس بنیاد پر آپ کی سزا کا تعین کون کرے گا پلڈاٹ کی دو ہزار چوبیس کی رپورٹ پر بات ہوسکتی ہے پہلے پچھلی بات کرلیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ آپ قانونی طریقہ کار اختیار کریں، شورشرابہ سے حالات خراب کرنے کی کوشش نہ کریں آئی ایم ایف اور دھاندلی کے حوالے سے غیرملکیوں کو خط لکھ کر انتشار پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں ستر فیصد دھاندلی ہوئی ہے اوروہاں انتخابات شفاف نہیں ہوئے غیرملکی ایجنڈا پورا کرنے پر یہ لوگ لگے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی بانی نے نو مئی پر کمیشن بنانے کی بات کی ہے کورکمانڈر ہاوس جی ایچ کیو پر حملہ پوری دنیا نے دیکھا ریڈیا پاکستان، جہاز اور شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی یہ سب آپ کے اپنے لوگوں نے کیا اور فیس بک پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں آپ نے ڈیڑھ سال نوجوان نسل کے ذہنوں کی آبیاری کی جو عدالت آپ کے حق میں فیصلہ دے وہ اچھی جو خلاف دے وہ بری جوادارہ آپ لو جتوادے وہ اچھا اوراگر نیوٹرل ہوجائے تووہ برا آپ کی سازش کورکمانڈر ہاوس اور تنصیبات پر قبضہ کرنے کی سازش تھی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ یہ معمولی کھیل نہیں تھا نومئی ساری دنیا نے دیکھا، کس طرح خون کی ہولی کھیلی گئی پاکستان کے خلاف سازش کی گئی نوجوان نسل کا مستقبل ان ماسٹرمائنڈ نے تبدیل کیا جو منصوبہ ساز تھے وہ سزائیں بھگتیں گے نومئی ملوث افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا منتخب حکومت کے خلاف دھرنوں پر کمیشن بنے گا سول نافرمانی کہنے والوں پر کمیشن بنے گا یہ اقتدار میں ہوں تو پاکستان ہونا چاہئیے ورنہ نہیں، ان کی یہی سازش ہے اگر دھاندلی کا کہیں شبہ ہے تو آپ قانونی طریقہ جو موجود ہے وہ استعمال کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات