خواتین کے عالمی دن پر محکمہ بہبود آبادی زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024 23:03

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جناح فیملی پارک میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری اور دیگر مقررین نے کہا کہ حقوق نسواں کے تحفظ کےلئے آگاہی ضروری ہے،آبادی اور وسائل میں توازن سے اکثریت مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے ہنگم آبادی سے معاشی اور معاشرتی جرائم جنم لیتے ہیں،پڑھی لکھی ماں بہترین کنبہ تشکیل دے سکتی ہے۔اس موقع پر ڈی او پاپولیشن ہما مہدی لغاری نے کہا کہ بچی کی تعلیم اور تربیت کو فوکس کرنا ہوگا۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کابھی انعقاد کیاگیا۔