Live Updates

نگہبان پروگرام کے تحت مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 مارچ 2024 20:00

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور اور رمضان نگہبان پیکچ کے لیے اشیاء خوردو نوش کی پیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے بریفنگ دی، سی او میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن ڈیلیوری کا آغاز کردیا گیا ہے، 20 مارچ تک تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ 97021 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا ، اشیاء کی خریداری اور پیکنگ میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، دو کلو بیسن، دو کلو گھی، دوکلو چاول شامل ہیں، تمام اشیاء کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ کروائی جارہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات