وزیر اعلی بلوچستان و دیگر ایم پی ایز کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،قیوم بارکزئی ایڈووکیٹ

جمعہ 8 مارچ 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) پاکستان غریبوں پارٹی کے وائس چیئر مین قیوم بارکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے منصب کے لئے میر سرفراز بگٹی کو نامزد کر کے ایک تاریخ ساز اور عہدساز عظیم فیصلہ کیا ہی, بلوچستان کے میرسرفراز بگٹی اور کوئٹہ شہر نومنتخب ایم پی اے نواب اسلم خان رئیسانی میرعاصم کرد گیلو شیخ زرک خان مندوخیل میر لیاقت لہڑی آغا عمر احمد زئی ودیگر ایم پی اے ایک بے مثال اور خداداد صلاحیتوں کے مالک لیڈر رہنما اور رہبر بن چکے ہیں اس لئے عوامی حلقوں کی جانب سے قوی امید اور پختہ یقین کیا جارہا ہے کہ میر سرفراز بگٹی بلوچستان کو مثالی ترقی اور خوشحالی سے ضرور ہمکنار کریں گی, میرسرفراز بگٹی کو بلا مقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر دل سے اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلی بلوچستان بننا بلوچستان سرزمین کے غیور عوام کے لئے خوش آئندبات اور مثبت تاریخ ساز اقدام ہے اور آنے والے دور پاکستان غریبوں کی پارٹی کی ہوگی۔