صدارتی انتخاب،پیپلز پارٹی کی فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست

جمعہ 8 مارچ 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کرکے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوپاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں وفد نے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی نے کی، وفد میں وفد میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل تھے۔جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی، انجینئر ضیا الرحمان ملاقات میں شریک تھے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری، مولانا عبدالواسع اور مفتی روزی خان بھی ملاقات میں شامل تھے۔پیپلز پارٹی کے وفد نے کی مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔