پشاور: 8 مارچ کو ٹرانس پشاور میں وومن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 9 مارچ 2024 12:35

پشاور: 8 مارچ کو ٹرانس پشاور میں وومن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2024ء ) 8 مارچ کو ٹرانس پشاور میں وومن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین اور بی آر ٹی میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کا انعقاد ٹرانس پشاور کی بلڈنگ میں کیا گیا، سی ای او نے مہمانان خصوصی کا استقبال کیا اس موقع پر سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹرانس پورٹ سیکٹر میں خواتین کا نام و نشان نہیں تھا جبکہ بی آر ٹی جینڈر ایکشن پلان کی بدولت بی آر ٹی میں 10 فیصد سے زائد خواتین کام کر رہی ہیں جنکی خدمات کو سراہنے کے لئے آج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب میں خیبر پختونخوا کی صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے بھی شرکت کی جو خیبر پختونخوا میں ہریسمنٹ کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر معزز مہمانان میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی فوکل پرسن آمنہ درانی ، UN کی ہیڈ آف سب آفس زینب قیصر خان ، آسیہ خان چئیر پرسن ایم ٹی آئی بنوں تقریب میں شرکت کی۔ تمام مہمان خواتین کو ٹرانس پشاور کی جانب سے سوئینرز پیش کیے گئے۔

تقریب میں مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے اداروں کے تجربات شیئرکئے اور باقی شعبوں میں خواتین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وومن ڈے کا بارے بی آر ٹی کی خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن کے منانے کا مقصد معاشرتی بہتری اور ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہنا اور ان کے حقوق سے آگاہی ہے۔ اس سال وومن ڈے کی بین الاقوامی theme تھی 'Invest in women: Accelerate Progress'. جس کے بارے میں ترجمان بی آر ٹی صدف کامل کا کہنا ہے کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں کوئی بھی معاشرہ ان کو یکساں مواقع فراہم کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :