سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے، عرفان صدیقی

آصف زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، انشا اللہ وہ مثبت کردار ادا کریں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 مارچ 2024 13:54

سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت فارغ ہو رہے ہیں، انہوں نے اچھی روایات قائم نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، انشا اللہ وہ مثبت کردار ادا کریں گے۔