یو ای ٹی لاہور، لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام 36ویں سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

3ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے تہذیب حافی سمیت تین درجن سے زائد شعرا کا کلام سنا

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام 36ویں سالانہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات، رجسٹرار محمد آصف، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر آصف علی قیصر،سوسائٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد مشتاق، پی آر او شاہدہ نذیر اور انچارج ایلومینائی آفس احمد نوید سمیت فکلیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ میں یو ای ٹی کے تین ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔تہذیب حافی،عباس تابش، عمیر نجمی، حمیدہ شاہین، سرور خان سرور، خرم آفاق، سلیم ساگر سمیت دیگر بڑے شعرا نے 36ویں سالانہ محفل مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کیا۔ڈاکٹر خورشید رضوی محفل کے خاص مہمان تھے جن کی زیر صدارت منعقدہ محفل مشاعرہ میں،واجد امیر، سجاد بلوچ، عنبرین صلاح الدین، نوید صادق اور ذوالفقار عادل نے اپنا کلام پیش کیا۔مزید برآں دیگر شعرا کے کلام نے محفل کو پر رونق بنا یا جس پر شرکا نے خوب داد دی۔