
محکمہ بہبودِآبادی پنجاب کے زیر اہتمام عالمی یومِ خواتین کے موقع پر صوفی نائٹ کا اہتمام
ہفتہ 9 مارچ 2024 23:25
(جاری ہے)
سائیکالوجسٹ انزہ جاوید نے خواتین کی ذہنی فلاح و بہود پر زور دیا۔ جرنلسٹ اور سوشل میڈیا انفلوانسر تحریم قاضی نے خواتین کو یکساں حقوق فراہم کرنے میں مردوں کے کردار پر بات کی، شازیہ سراج سٹی منیجر ٹی سی آئی گرین سٹار نے خواتین کو خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے خواتین کی اہمیت و کردار پر بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ بہبودِآبادی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا اور مزید بہتری کی راہ پر گامزن ہوگا۔خواتین نے شبانہ روز محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ بہبود آبادی پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کر نے کا سہرا سیکر ٹری پاپولیشن ویلفیئرسلمان اعجاز اورڈائریکٹرجنرل ثمن رائے کے سر جاتا ہے جنہوں نے افسران و اہلکاران کو ان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی اور ان کی خدمات کو وقت کی مناسبت سے نکھارا۔آج ہر شخص کہنے پر مجبور ہے کہ محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کے ماتھے کا جھومر بن گیا ہے۔ماں باپ اور بزرگوں کے دل و دماغ میں بیٹیوں کی قدر و قیمت بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں ایسے والدین و بزرگواران کو شعوری طور پر آگاہی دینا ہو گی جو بیٹیوں کو زحمت سمجھتے ہوئے ان کی ہر مقام پر حق تلفی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے حقو ق سلب کر لیتے ہیں۔ محکمہ بہبوود آبادی پنجاب نے صوبہ بھر میں قائم اپنے پاپولیشن دفاتر میں ویمن ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں عورت جتنی طاقتور ہے پہلے کبھی نہ تھی۔حکومت پنجاب نے ہر سطح پر ان کو مفید اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں ان کو تعلیم یافتہ بنانے،اعلی نوکریوں کا حصول، گھر ہستی چلانے اور مسقبل کے بہترین فیصلوں بارے آگاہی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔انہیں ہر قسم کی صحت سے وابستہ سہولیات چھوٹے خاندان کی خوشحالی بارے ابتدائی سطح پر معلومات کی فراہمی سے ان کو شادی سے پہلے اور بعد کے فیصلہ سازی بارے شعور یافتہ بنایا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.