محکمہ بہبودِآبادی پنجاب کاٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر آگاہی سٹال اور صوفی نائٹ موسیقی کا اہتمام

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) محکمہ بہبودِآبادی پنجاب نے ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے عالمی یومِ خواتین اور جشن بہاراں کے سلسلے میں آگاہی سٹال اور صوفی نائٹ موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ سٹال کا فتتاح ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے نے کیا۔ اس موقع پر ڈجی محکمہ بہبودِآبادی پنجاب نے عوام الناس سے تعارف کیا اسٹال کی افادیت کے متعلق سوالات کئے، خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق خود رہنمائی بھی کی، اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کئے۔

ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔صوفی نائٹ موسیقی میں ماروی میمن نے صوبیانہ کلام کے ذریعے حاضرین کے دل موہ لئے اور حاضرین نے ان کو داد تحسین پیش کی۔ ڈی جی ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین کی تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبوں میں شمولیت کو فروغ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

سائکالوجسٹ انزہ جاوید نے خواتین کی ذہنی فلاح و بہود پر زور دیا۔ جرنلسٹ اور سوشل میڈیا انفلوانسر تحریم قاضی نے خواتین کو یکساں حقوق فراہم کرنے میں مردوں کے کردار پر بات کی، شازیہ سراج سٹی مینجر ٹی سی آئی گرین سٹار نے خواتین کو خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے خواتین کی اہمیت و کردار پر بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ بہبودِآبادی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا اور مزید بہتری کی راہ پر گامزن ہوگا۔خواتین نے شبانہ روز محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ بہبود آبادی پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کر نے کا سہرا سیکر ٹری پاپولیشن ویلفئیرسلمان اعجاز اورڈائریکٹرجنرل ثمن رائے کے سر پر جاتا ہے جنہوں نے افسران و اہلکاران کو ان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی اور ان کی خدمات کو وقت کی مناسبت سے نکھارا۔

آج ہر شخص کہنے پر مجبور ہے کہ محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کے ماتھے کا جھومر بن گیا ہے۔ماں باپ اور بزرگوں کے دل و دماغ میں بیٹیوں کی قدر و قیمت بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلہ میںایسے والدین و بزرگواران کو شعوری طور پر آگاہی دینا ہو گی جو بیٹیوں کو زحمت سمجھتے ہوئے ان کی ہر مقام پر حق تلفی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے حقو ق سلب کر لیتے ہیں۔

محکمہ بہبوود آبادی پنجاب نے صوبہ بھر میں قائم اپنے پاپولیشن دفاتر میں ویمن ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ آج کے ترقیافتہ دور میں عورت جتنی طاقتور ہے قہ پہلے کبھی نہ تھی۔حکومت پنجاب نے ہر سطح پر ان کو مفید اور معاشرے کا کارآمد شہری بناے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں ان کو تعلیم یافتہ بنانے،اعلیٰ نوکریوں کا حصول، گھر ہستی چلانے اور مسقبل کے بہترین فیصلوں بارے آگاہی نکی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔انہیں ہر قسم کی صحت سے وابستہ سہولیات چھوٹے خاندان کی خوشحالی بارے ابتدائی سطح پر معلومات کی فراہمی سے ان کو شادی سے پہلے اور بعد کے فیصلہ سازی بارے شعور یافتہ بنایا جا رہا ہے۔