ں*وزیر اعلیٰ نے دوسری مرتبہ آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پرمبارکباد دی

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:20

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری کے بحیثیت صدر انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر جمہوریت کی فتح ہوئی ہے آصف علی زرداری نے ہمیشہ بلوچستان کے لئے نرم گوشہ رکھا اور یہاں کے لوگوں کی بہبود کے لئے آغاز حقوق بلوچستان آئینی پیکج سمیت ترقی کے خصوصی پیکج دئیے اٹھارویں ترمیم جیسے تاریخ ساز اقدامات کے ذریعے صوبوں کو مالی استحکام کی جانب گامزن کیا اور اب بھی اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صدر آصف علی زرداری بلوچستان کے مسائل کے حل ترقی اور خوشحال کے لئیترجحی اقدامات اٹھائیں گے اور تمام اکائیوں کے اتحاد و اتفاق سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔