پی پی پی رہنمائوں کا پنجاب اسمبلی کے باہرآصف علی زرداری کی صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر جشن

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں چودھری اسلم گل،فیصل میر اور اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا کی طرف سے صوبائی دارالحکومت کی مال روڈ ،چیئرنگ کراس اور گورنر ہاؤس کی دیواروں کو نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے خیر مقدمی فلیکسوں،سائن بورڈز بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنمائوں سید حسن مرتضی، چودھری اسلم گل،عثمان ملک پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی،شازیہ عابد،نیلم جبار نرگس فیض ، روبینہ نذیر چانڈیہ ،رئیس نبیل ،غضنفر لنگاہ،پی پی لاہور کے صداقت شیروانی،عامر نصیر بٹ،عزیز ملک،فائزہ ملک ،پروین شیخ،رانا ذوالفقار،احسن رضوی،ایڈون سہوترا،محسن۔ملہی،یاسر بارا،نونی۔مہر،سبط الحسن جنید ڈوگر حافظ عامر شہزاد،منشا پرنس،رائو خالد کثیر تعداد میں اپنے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی بھاری اکثریت سے جیت کا جشن منانے کیلئے چیئرنگ کراس پہنچے،جہاں پارٹی کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔