پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

آصف زرداری جمہوری قوتوں کیلئے قابلِ قبول شخصیت اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، منظور وسان/اسماعیل راہو/ضیاء لنجار

اتوار 10 مارچ 2024 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ آصف علی زرداری تمام جمہوری قوتوں کے لیے قابلِ قبول شخصیت ہیں۔اسماعیل راہونے کہاکہ آصف علی زرداری ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ضیاء الحسن لنجار نے کہاکہ آصف زرداری نے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو کر پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔