محمود خا ن اچکز ئی قا بل احتر ام ،ان کی میڈ یا سے گفتگو کا حقیقت سے دور دور تک کو ئی و ا سط نہیں ہے ،تر جما ن نیشنل پا ر ٹی

اتوار 10 مارچ 2024 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی بحیثیت بزرگ سیاستدان قابل احترام ہیں لیکن ان کی میڈیا سے گفتگو کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کسی کو بھی پارٹی فیصلے سے قبل کوئی یقین دہانی کرائی اور نہ ووٹ کرنے کی بات کی۔

نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس کے تمام فیصلے جمہوری مرکزیت کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ پارٹی قیادت سے جب پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے وفد کے رابطہ کرنے پر پارٹی قیادت نے ان کے سامنے واضع موقف رکھا کہ پارٹی کے سامنے صدارتی انتخابات کا معاملہ زیر غور ہے پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو میڈیا کے ذریعے پبلک کردیا جائے گا جبکہ 8مارچ کی شام کو طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جس کو میڈیا کے ذریعے پبلک کردیا گیا نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا اور تمام اراکین اسمبلی کو صدر پاکستان کے لئے آصف علی زرداری کو ووٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے نیشنل پارٹی کے قائدڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے حوالہ سے جو گفتگو کی اس کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں بلکہ افسوسناک ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ایسے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے زندگی بھر پارٹی اداروں کے اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی ہے اور اپنا موقف واضع رکھا ہے پارٹی سربراہ کے حوالے سے محمود خان اچکزئی کی گفتگو غیرذمہ دارانہ، افسوسناک اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔