ٓبارش کا نیا اسپیل بلوچستان میں داخل کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

اتوار 10 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) بارش کا نیا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہوگئی ۔ گیس بندش اور پریشر میں کمی اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ گیس بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تندور والوں کی چاندی ہوگئی روٹی کے حصول کیلئے لوگ قطاروں میں کھڑے رہے۔

بلوچستان میں بارشوں کے نئے سپیل کا آغاز ہوا جس کے بعد وادی کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کئی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوئی گوادر میںبارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ گزشتہ روز سے 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

(جاری ہے)

10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی بارش متوقع چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں موسلادھار بارش متوقع کوئٹہ، آج صبح تک گوادر میں 21، تربت میں 10 ملی میٹر اورماڑہ 2 جیوانی اور پنجگور میں دو دو جبکہ پسنی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈکیا گیا۔