Live Updates

آئین کی پاسداری کی،آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو چلائیں،عارف علوی

کرپشن کیخلاف رہا،یہ بنیادی اصول تھااس پر کار بند رہا، اپنی سیاست میں اصولوں کاپابندرہاہوں: سابق صدر

اتوار 10 مارچ 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) سابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ میرے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو چلائیں، میں نے آئین کی پاسداری کی،جومناسب سمجھا وہ کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی بات کرتا رہا اور کرتا رہوں گا، اس وقت ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے صدر مملکت بننے کا موقع دیا، امید ہے بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوجوڑنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے دوسو مقدمات کاعدالت میں ٹرائل ہو، ملک کے مینڈیٹ کی قدر کی جائے، سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کوتسلیم کیاجائے، میری کوشش تھی کہ ملک کو جوڑا جائے، ملک کی معیشت کے لیے ضروری ہے کہ ملک کوجوڑاجائے، پاکستان بڑے مشکل حالات سے گزررہا ہے، کرپشن کے خلاف رہا،یہ بنیادی اصول تھااس پر کار بند رہا، اپنی سیاست میں اصولوں کاپابندرہاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئی آئینی ماہر نہیں ہوں، ا ٓرٹیکل6کے تحت میرے خلاف مقدمہ چلانا ہے تو چلائیں، لوگوں کے الزامات ہیں توکورٹس موجودہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ کشیدگی ختم ہونی چاہیے، حلفیہ کہتا ہوں خان صاحب سے جب بھی بات ہوئی، انہوں نے کہاکہ میری کوئی ترجیح نہیں میرٹ میری ترجیح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات