qنیشنل اوپن پولو چیمپن شپ ، فائنل ڈی ایس پولو نے جیت لیا

پیر 11 مارچ 2024 01:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپن شپ مین ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی عسکری بینک، حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک،ستارہ کیمیکلز کا فائنل ڈی ایس پولو نے جیت لیا ، دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی کو 12-7 سے ہرا کر پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرے پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، عسکری بینک کے ریجنل مینجر سرفراز نذر چٹھہ، فیصل بینک کے رینجل مینجر عمران ملک، حبیب میٹرو بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ عامر حمید پراچہ، ستارہ کیمیکلز کے حسیب احمد اور دیگر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائنل کے موقع پرنیزا بازی، انٹیک کارز اور ہارلے ڈیوڈ سن موٹر بائیکل کی پریڈ بھی ہوئی۔ ڈی ایس پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کافی دلچسپ رہا جو ڈی ایس پولو نے 12-7 سے جیتا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے میکس چارلٹن نے شاندار کھیل پیش کیا اور7 خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں نکو رابٹس اور دانیال شیخ نے دو دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

ایف جی پولو کی طرف سے میاں عباس مختار نے تین، راول لیپ لا سیٹ نے دو اور راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس نے بی این پولو کی ٹیم کو 9-8 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی غیرملکی میں میکس چارلٹن، ایمرجنگ ٹیلنٹ ایوارڈ ذکریا دائود کو، سپرٹ آف پولو ایوارڈ فیصل شہزاد ڈائریکٹر ریجاس، بہتریان کھلاڑی لو گول میں راجہ تیمور ندیم، موسٹ امپروڈ کھلاڑی لو گول میں صوفی محمد ہارون، 0 سے -2 میں آغا آدم، 0 سے 2 میں بلال نون، 0 سے چار میں راجہ میکائل سمیع، غیرملکی میں خوان کروز گروگلی، میڈم گول میں میاں عباس مختار کو ایوارڈ دیا گیا۔