Live Updates

سیکر ٹری آر ٹی اے کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ فیصل آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ

پیر 11 مارچ 2024 19:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر"ستھرا پنجاب" پروگرام کے فوکل پرسن و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی احمد رضا نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ اسلام نگر چاندنی چوک، ستیانہ روڈ، طفیل شہید روڈ پر گئے اور شیڈول کے مطابق سیوریج لائنوں کی جاری ڈی سلٹنگ کا جائزہ لیا۔

فوکل پرسن ستھرا پنجاب پروگرام اور ایم ڈی واسا نے ساحل ہسپتال کا دورہ کرکے چینل کی بھاری مشینری کے ساتھ صفائی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے، فوکل پرسن احمد رضا نے "ستھرا پنجاب " پروگرام کے تحت جاری کردہ شیڈول کے مطابق صفائی مہم کیلئے کئے جانے والے واسا فیصل آباد کے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جاری پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے واسا فیصل آباد ایک جامع اور موثر پلاننگ کے تحت مکمل عمل درآمد کررہا ہے جس سے شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی صفائی کی جارہی ہے تاہم شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین سیوریج لائنوں، ڈرینج نالوں اور مین چینلز میں سالڈ ویسٹ مت پھینکیں تاکہ سیوریج مسائل کو تیز رفتاری کے ساتھ حل کیا جاسکے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات