اسفند یار کی اہلیہ کی جنازہ ادا کر دی گئی

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی ، مئیر پشاور حاجی زبیر، صوبائی وزراء عدنان جلیل، مولانا امن اللہ ودیگر کی شرکت

پیر 11 مارچ 2024 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پیرکے روز ولی باغ ضلع چارسدہ میں سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی خان کی اہلیہ اور صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ میئرپشاور حاجی زبیرعلی، سابق صوبائی وزراء عدنان جلیل، مولاناامان اللہ حقانی اور عبدالجلیل جان بھی گورنرکے ہمراہ نمازہ جنازہ کی ادائیگی میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد گورنر نے ایمل ولی خان اور غمزدہ خاندان کے دیگر لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں گورنر حاجی غلام علی نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عاطف الرحمان خلیل کے چچا زاد بھائی حاجی فرمان خلیل کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ تہکال پشاور بھی گئی. میئر پشاور حاجی زبیر علی، سابق صوبائی وزراء مولانا امان اللہ حقانی،عدنان جلیل،عبد الجلیل جان اور ارباب فاروق جان بھی گورنر کے ہمراہ تھی. انہوں نے پسماندگان کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔