بغیر پوچھے سیلفی لینے پر سلمان خان آگ بگولاہوگئے

منگل 12 مارچ 2024 11:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے بغیر اجازت سیلفی لینے پر مداح کی کلاس لے لی۔نئی دلی میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سلمان خان کوریڈور سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مداح نے سیلفی ویڈیو بنانا چاہی۔انسٹاگرام پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان نے جیسے ہی غور کیا کہ مداح ویڈیو بنا رہا ہے، تو اداکار نے فوراً مداح کی کلاس لی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے مداح کو ہاتھ کا اشارہ کر کے کہا کہ ’فون آف کر، ڈیلیٹ کر دے‘۔یہ کہنا تھا اور مداح کے ہاتھ پیر کانپنا شروع ہو گئے، مداح نے فوراً کیمرہ بند کیا، ساتھ ہی مداح کو ’سوری، سر، اوکے‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے۔اس سے قبل بھی سلمان خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی، جس میں وہ بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ایک تقریب میں موجود تھے۔لاپتہ لیڈیز کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران عامر اور سلمان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تھا، جبکہ دونوں ایک ساتھ بھی بیٹھے دکھائی دیے تھے۔