سلامتی کونسل یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالے،اسرائیل

حماس پر پابندیاں عاید کی جائیں،اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز کا مطالبہ

منگل 12 مارچ 2024 13:01

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کے جنگجووں پر ہر ممکن دبا ڈالے تاکہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر مجبور ہو سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے یہ مطالبہ 15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کیا ۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس امریکہ کی اس درخواست کا جائزہ لینے کے لیے جاری ہے جو اس رپورٹ پر مبنی ہے کہ حماس کے جنگجووں نے سات اکتوبر کو مختلف مقامات پر اسرائیلی خواتین کو انفرادی اور اجتماعی طور جسمانی زیادتیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل کی طرف سے مطالبہ کیا گیاکہ ان جسمانی زیادتیوں کے واقعات کی مذمت کی جائے۔اور دہشت گردی جس کا ارتکاب کیا گیا اس کی مذمت کی جائے۔

(جاری ہے)

نیز حماس پر ایسا دبا دا؛لا جائے کہ وہ غیر مشروط طور پر یرغمالیوں کو رہا کر دے۔اس موقع پر وزیر خارجہ کاٹز نے سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا حماس پر پابندیاں عاید کی جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا حماس نے داعش اور القاعدہ سے بھی زیادہ سنگین دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔

جن پر سلامتی کونسل پہلے سے پابندیاں لگا چکی ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ سات اکتوبر کو کیا ہوا،ہمارے سامنے موجود تباہی اور ظلم کی شہادت موجود ہے۔ اب صرف ایک ہی سوال ہے کہ ہم کس طرح جواب دیتیہیں۔ ہمیں کونسل کی طرف سے حتمی اور حتمی طور پر حماس کی مذمت کرنی چاہیے۔ یا پھر ہمیں خاموش کھڑے رہنا ہے۔