پنجابی کلچرڈے کل (جمعرات کو) منایا جائے گا

منگل 12 مارچ 2024 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) پنجابی کلچر ڈے (کل) 14 مارچ جمعرات کومنایا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے صوبہ بھرمیں منعقدہ پروگرامز میں مقامی ثقافت ،کھانے، لباس، دستکاری ،فنون لطیفہ، کھیل ،زرعی ومقامی مصنوعات کواجاگر کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام،گھوڑا ڈانس، ڈھول، جھومر سمیت مختلف ایونٹس ہوں گے جن میں سوہنے پنجاب کے کلچر اور روایات کو اجاگر کیا جائے گا۔سکولوں میں کل(14)مارچ کو ہونے والے کلچر ڈے میںپنجاب کی روایتی کھیلوں ٹائر ریس،شٹاپو،پٹھو گرم،کوکلا چھپاکی، کبڈی، لڈی، بھنگڑا،چمٹا قوالی اور دیگر ثقافتی کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :