خواتین تمباکو نوشی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر شدید متاثر ہو رہی ہیں، ڈاکٹر حسن شہزاد

منگل 12 مارچ 2024 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن شہزاد نے کہا ہے کہ خواتین تمباکو نوشی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر شدید متاثر ہو رہی ہیں، دیہی علاقوں میں غربت اور تمباکو نوشی دونوں کی سطح شہری علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گزشتہ روز انھوں نےکہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین سے مردوں کی نسبت کم اجرت پر خدمات لی جاتی ہیں اس لئے ان کی مالی حالت بھی کمزور ہوتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ کیلئے بھی رقوم مختص کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :