وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ‘کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاواکا قصور کا دورہ
منگل 12 مارچ 2024 20:08
(جاری ہے)
کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے مصطفی آباد دورہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں رمضان نگہبان پیکج کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کا جائزہ لیا ۔
کمشنر لاہور نے مستحقین کے ڈیٹامطابق شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ سکین کر کے لوگوں کی دہلیز پر راشن تقسیم کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی ، بیوٹیفکیشن و دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے صفائی ستھرائی اور میونسپل سروسز کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موسم بہار کی شجر کاری کی اور مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریس کے عمل کاجائزہ لیا ۔ بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال دورہ کے دوران کمشنر نے آئوٹ ڈور ، بچگانہ وارڈ ، میڈیکل وارڈ ، میڈیسن سٹور ، ایمرجنسی ، ایکسرے روم ، الٹراسائونڈ روم ، سی ٹی سکین مشین سمیت دیگر حصوں میں صفائی ستھرائی ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے فراہم کر دہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔ کمشنر نے رمضان ماڈل بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے مختلف پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں بارے دریافت کیا ۔ کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج کی پیکنگ کیلئے قائم ویئر ہائوس کا بھی دورہ کیا ۔چینی ، چاول ، گھی ، بیسن ، آٹا کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور مختلف اشیاء کی پیکنگ کا وزن بھی چیک کیا ۔ بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھا وا نے ڈی سی کمیٹی روم میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر رمضان پیکج کے تحت راشن مستحقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے ۔ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے ضلعی انتظامیہ قصور نے بہترین کام کیا ہے ۔ قصور کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹوں پر فوکس کریں قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ قصور کے رمضان ماڈل بازار میں ایگری کلچر فیئر شاپس اور لائیو سٹاک شاپس قائم ہو چکی ہیں ۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن لئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو دیانتداری سے سرانجام دیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔مزید قومی خبریں
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.