رخشان ڈویژن میں شجرکاری مہم کا افتتاح

منگل 12 مارچ 2024 22:37

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیراحمد سومرو اور ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی کنزرویٹر رخشان ڈویژن نذیر احمد کرد نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں پودہ لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصیر احمد رینج فارسٹ آفیسر نورحسن محمدحسنی ودیگر موجود تھے ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصیر احمد نے شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹین بلین سونامی پروگرام کے تحت موسم بہار میں شجرکاری کی جارہی ہیں جبکہ محکمہ جنگلات پورے ضلع خاران میں شجرکاری مہم کے حوالے سے مختلف اہم جہگوں پر بھرپور انداز میں درخت لگائی جارہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو نے کہا کہ شجرکاری مہم کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے ساتھ ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کریگی اس سلسلے میں پورے ضلع میں اس مہم کے دوران شجرکاری کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائے کیونکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کا واحد ذریعہ درخت لگانا ہے اس دوران تمام سرکاری اداروں کے دفاتر تعلیمی اداروں ہسپتالوں سمیت دیگر اہم مقامات پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائے اور اس دوران لوگوں میں درخت کے فائدے کے حوالے سے شعور اگائی دینے کی بھی ضرورت ہیں علاقے میں درخت لگانے سے خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کو صاف وستھرا کرنے سے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہیں وہ اپنے گھروں میں بھی زیادہ ہسے زیادہ درخت لگائیں تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکیں اس مہم کے دوران ضلع خاران درخت اور پودے لگائیں جائینگے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو سے کنزرویٹر نذیر احمد کرد اور ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصیر آحمد نے ان کے دفتر میں محکمہ جنگلات کے حوالے سے بریفنگ دیا اور انہیں کیپ بھی پیش کی گئی

متعلقہ عنوان :