سندھ کابینہ نے منگل کو حلف اٹھالیا،کابینہ میں چند بڑے سیاسی خاندانوں کے افراد شامل

علی حسن زرداری ،صدر مملکت کے قریبی عزیز،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہوصدر مملکت کی ہمشیرہ ،ناصر شاہ وزیرتوانائی ،بیٹاضلع کونسل سکھرکا چیئرمین

منگل 12 مارچ 2024 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) سندھ کابینہ نے منگل کو حلف اٹھالیا،کابینہ میں چند بڑے سیاسی خاندانوں کے افراد شامل ہیں۔علی حسن زرداری کو وزیر جیل خانہ جات سندھ بنایاگیا ہے۔علی حسن زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی عزیز ہیں۔آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہوسندھ کوکابینہ میں شامل کیاگیاہے،ان کی ایک بہن فریال تالپور رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ناصر حسین شاہ وزیرتوانائی جبکہ ان کا بیٹا کمیل حیدرشاہ ضلع کونسل سکھر کا چیئرمین ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح جام خان شورو سندھ کابینہ میں بھائی کاشف شورو میئر حیدرآباد ہیں۔محمد بخش مہر سندھ کابینہ میں شامل جبکہ بھائی بنگل خان مہر ضلع کونسل گھوٹکی کا چیئرمین ہے ۔سعیدغنی سندھ کابینہ میں شامل جبکہ بھائی فرحان غنی چنیسر ٹائون کونسل کے چیئرمین ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے ایک رکن کی تعلیمی قابلیت نان میٹرک ہے ۔سٹی کونسلرنجمی عالم کو ماہی گیری کے محکمے کیلئے وزیراعلیٰ کا مشیر بنایاگیاہے۔نجمی عالم کو عام انتخابات میں شکست ہوئی تھی ۔نجمی عالم کے پاس لائیو اسٹاک فشریز کے شعبے کا تجربہ نہیں ہے۔لائیو اسٹاک ،فشریز سے وابستہ علاقوں کے ارکان اسمبلی کابینہ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔