ایڈیشنل سیشن جج سائوتھ کے حکم پرصدرپولیس نے کارروائی کرکی18سالہ مغویہ ثانیہ کو بازیاب کرالیا

منگل 12 مارچ 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج سائوتھ کے حکم پرصدرپولیس نے کارروائی کرکی18سالہ مغویہ ثانیہ کو بازیاب کرالیاہے۔ پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کراچی سائوتھ کے حکم پرچھاپہ مارا تھا۔مغویہ کے بھائی محمد عامر نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست داخل کی تھی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ مسماة ثانیہ پنجاب سے اغوا ہوئی ہے جہاں تھانہ شہر سلطان میں مغویہ کے بھائی محمد عامر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

مسماة ثانیہ کو پولیس نے مہوش بیگم نامی عورت کے گھر سے برآمد کیاہے۔ پولیس نے مسماة ثانیہ کو بازیاب کرکے ایڈیشنل سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں پیش کیا۔مغویہ نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے۔میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ نہیں جانا چاہتی کیونکہ مجھے ان سے خطرہ ہے اورمجھے شیلٹر ہوم بھیجاجائے۔ عدالت نے مسماة ثانیہ کے بیان کے بعد کیس کونمٹاتے ہوئے مغویہ کو پناہ شیلٹر ہوم بھیج دیا۔