وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
منگل 12 مارچ 2024 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی دوطرفہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں اور غیر متزلزل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے سالانہ 5 ارب ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں سے تجارت، دفاع، رابطوں اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کان ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے کی کامیاب پرواز پر ترکیہ کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس دورے کے منتظر ہیں جو دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران وسیع مشاورت کرنے کا ایک مفید موقع فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.