ڈی پی او اپر کوہستان کا سرکل شتیال کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024 11:41

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان نے سرکل شتیال کا دورہ کیا اور دیامر بھاشا ڈیم کےواٹر اینڈ دولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) حکام کے ہمراہ تھانہ ہربن کی منتقلی کے لئے سروے کیا۔

(جاری ہے)

اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے دورے کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔