پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

آصفہ بھٹوزرداری آصف علی زرداری کی خالی کردہ نشست این اے 207 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گی،ذرائع

بدھ 13 مارچ 2024 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے بی بی آصفہ بھٹوزرداری کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی ذرداوی کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی، وہ آصف علی زرداری کی خالی کردہ نشست پر امیدوار ہونگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ آصفہ بھٹو این اے 207 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گی یہ حلقہ شہید بینظیر آباد زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے اس حلقے سے صدر آصف علی زرداری لگاتار دوالیکشن جیت چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو کیلئے حلقہ انتخاب کا فیصلہ فیملی مشاورت سے ہوا ہے جبکہ فیملی نے آصفہ بھٹو کے ضمنی الیکشن لڑنے کی متفقہ حمایت کی ہے۔