23مارچ کیلئے پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں

بہاولنگر سمیت ملک بھر میں 23مارچ کے حوالہ سے پرچم کشائی اور دیگر تقریبات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایات کردی گئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 13 مارچ 2024 17:06

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2024 ء) 23مارچ کیلئے پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ بہاولنگر سمیت ملک بھر میں 23مارچ کے حوالہ سے پرچم کشائی اور دیگر تقریبات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں 23مارچ کو یوم پاکستان کے حوالہ سے سیمینارز‘ ریلیوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سرکاری سطح پر تحصیل اور ضلع کی سطح پر تقریبات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نوجوان نسل کو یوم پاکستان کی افادیت سے آگاہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :