فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں سلسلہ جاری

100سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے

بدھ 13 مارچ 2024 22:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں دن دیہاڑے رضوان سے 35ہزار روپے‘ فون‘ الائیڈ ہسپتال کے قریب یاسر سے 77ہزار روپے‘ فون‘ لاری اڈا سے ثاقب مختار‘ فضل محمود سے جھپٹا مار کر فون چھین لئے‘ چنیوٹ بازار کے قریب عبدالرحمن سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ الیاس پارک کے ارسلان سے نقدی‘ فون‘ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب مدثر علی سے 75ہزار روپے‘ فون‘ رسول نگر کے عثمان غنی سے 15ہزار روپے‘ فون‘ سبزی منڈی غلام محمد آباد کے قریب آڑھتی سے 1لاکھ 57ہزار روپے‘ فون‘ ہریاں والا چوک سے ہارون رشید سے 10ہزار روپے‘ فون‘ ریلوے اسٹیشن چوک سے عامر سہیل سے 7ہزار روپے‘ فون‘ ابوہریرہ سے پرس‘ 208چک کے قریب شاہ زیب سے نقدی‘ فون‘ مدینہ ٹائون کے غلام دستگیر سے 5لاکھ روپے‘ فون‘ لاہور سویٹ کے قریب وسیم اکرم سے 25ہزار روپے‘ فون‘ نعمت کالونی کے ذیشان سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 214 رب کے سفیان سے پرس‘ ٹھٹھہ پل کے قریب طاہر سے نقدی‘ فون‘ ملک پور کے عاقب سے 30ہزار روپے‘ فون‘ کشمیر روڈ پر عدنان کی دکان لوٹ لی‘ 152 رب کے فیصل سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 141 رب کے نعمان سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 100 ج ب کے مصطفی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ باجوہ چوک کے قریب علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سرگودھا روڈ پر حبیب الرحمن سے فون‘ 120 ج ب کے قاسم سے نقدی‘ فون‘ کینال ایکسپریس وے پر عنایت سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ تاج محل ہوٹل کے قریب زاہد سے 80ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 195 رب کے عظیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 161 رب کے زاہد صدیق سے موٹرسائیکل چھین لی‘ جھمرہ روڈ پر نجیب الله سے 35ہزار روپے‘ فون‘ دانیال ٹائون کے محمد علی سے 10ہزار روپے‘ ستار گولڈ کے قریب جواد اور اسکی اہلیہ سے 6لاکھ کے زیورات‘ نقدی چھین لی‘ قذافی آباد کے فہیم سے 2لاکھ 70ہزار روپے‘ فون‘ ٹول ٹیکس کے قریب بلال احمد سے 45سو روپے‘ فون‘ عوامی ٹائون کے قاسم سے نقدی‘ فون‘ دلاور کالونی کے اشرف سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ نثار کالونی کے ارسلان سے 55ہزار روپے‘ فون‘ سمن آباد پھاٹک کے قریب ریحان سے موٹرسائیکل‘ کالج روڈ پر خضر سے 35ہزار روپے‘ ایوب کالونی میں ابراہیم سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 34 ج ب میں نسیم بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا‘ سیف آباد میں اکبر کو لوٹ لیا‘ 31 ج ب میں سیف الله‘ 59 ج ب میں ظفر اقبال کے گھروں کا صفایا کر دیا‘ 57 ج ب کے ندیم سے نقدی‘ فون‘ 233 رب کے شفیق سے موٹرسائیکل‘ 248 رب میں اکبر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 233 رب کے ناصر محمود کی دکان لوٹ لی‘ محمدی چوک کے عامر سے 25ہزار روپے‘ فون‘ محمد آباد کے رفیق‘ سمندری روڈ پر چاند خان کو لوٹ لیا گیا‘ 5نمبر سٹاپ کے عثمان سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 66 ج ب کے اکرم سے موٹرسائیکل‘ 77 ج ب کے صفدر حسین سے 4لاکھ روپے‘ فون‘ 74 ج ب کے شہزاد سے موٹرسائیکل چھین لی‘ 241 رب کے عباد علی کی حویلی سے مویشی‘ 67 ج ب کے بنیامین سے نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے ممتاز سے پرس‘ 74 ج ب کے اشرف سے نقدی‘ فون‘ 117 گ ب کے شہباز سے 5ہزار روپے‘ 123 گ ب کے میاں فیاض کا گھر لوٹ لیا‘ 630 گ ب کے امجد سے 9سو روپے‘ فون چھین لیا‘ 653 گ ب کے مہتاب کی حویلی سے 8بکرے‘ 443 گ ب کے مشتاق کے اہل خانہ کو باندھ کر 10 لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ سامان چھین لیا‘ 77 گ ب کے نقاش سے موٹرسائیکل‘ 275 گ ب کے شہباز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 28 گ ب کے یونس سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 588 گ ب کے اکمل سے 80ہزار روپے اور 276 گ ب کے امجد علی سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 656 گ ب کے ابوسفیان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال چور لے گئے‘ 93 رب کے عثمان سے موٹرسائیکل‘ تاندلیانوالہ کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرے سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کچہری بازار سے احد علی‘ محمد احسان‘ تحصیل آفس سے محمد جمیل‘ ضلع کچہری سے عرفان سعید‘ الیاس پارک کے عثمان غنی‘ کنک بستی کے کلیم الله‘ شہباز شریف پارک سے گلفام‘ سبزی منڈی غلام محمد آباد کے کاشف‘ بھٹو چوک سے اویس‘ طارق کالونی کے عبدالحمید‘ ناظم آباد کے ذیشان‘ کہکشاں کالونی کے طارق محمود‘ جلوی مارکیٹ سے محمد علی‘ عبدالله پور کے نعیم ارشد‘ رسول پورہ کے عبدالستار‘ 163 رب کے لیاقت علی‘ ستیانہ روڈ پر جمیل‘ 243 رب کے عمران‘ غوثیہ چوک سے عبدالرحمن‘ شوکت چوک سے یوسف‘ جواد ٹائون کے فیضان‘ 266 رب کے مشتاق‘ علی رضا‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے ذوالفقار علی اور دیگر سے موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔

پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔