سلمان خان کی عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو اپنے ساتھ کام کی پیشکش

سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ غلطی کی کہ’’لاپتا لیڈیز‘‘‘ کرن راؤ کی بطورِ ہدایتکار پہلی فلم ہے

جمعرات 14 مارچ 2024 10:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سٴْپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھ کر اٴْنہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کردی۔سلمان خان نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رٴْخ کیا۔

(جاری ہے)

میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے ابھی کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھی، واہ واہ کرن! میں واقعی اس فلم سے بہت لطف اندوز ہوا اور میرے والد صاحب نے بھی آپ کی فلم کو بہت پسند کیا۔اٴْنہوں نے کہا کہ آپ کا کام شاندار ہے، بطورِ ہدایتکار آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سلمان خان نے کرن راؤ کو کام کی پیشکش کرتے ہوئے اٴْن سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی

متعلقہ عنوان :