نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 14 مارچ 2024 14:47

نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی، پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جارہا ہے تمام ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فیلڈ میں موجود ہے یہ بات ڈی سی جہلم نے تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں رمضان نگہبا ن پیکج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کہی، اس سے قبل ڈ ی سی جہلم کی زیر صدارت اے سی دینہ دفتر میں ایک اجلاس میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم بارے بریفنگ دی گئی جس کے بعد ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں مستحق خاندانوں کی فہرست اور اب تک تقسیم کئے گئے راشن پیکج بارے آگاہ کیا گیا ڈی سی جہلم نے دینہ اور سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں جا کر پیکج تقسیم کرنے والی ٹیموں اور شہریوں سے ملاقات کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سوہاوہ کے ہمراہ ڈی سی جہلم نے گھر گھر راشن تقسیم کئے اور سامان کو کئی مقاما ت پر بیگ کھلوا کر کوالٹی چیک کی، انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کیجانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے پوری ضلعی انتظامیہ کے متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :