ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 14 مارچ 2024 14:48

ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں آٹا پیک کیا جا رہاہے ڈی سی جہلم کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ خوراک کے اعلی افسران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم نے گندم سٹاک کو چیک کیا اور راشن پروگرام کے تحت فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان پروگرام کے تحت اعلی کوالٹی کا آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور اس بارے ناقص ہونے کی شکایات درست نہیں، ضلعی انتظامیہ دن رات اس سارے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :