ڈی پی او جہلم کی پنڈ دادنخان میں ایس ڈی پی او سرکل، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے کرائم میٹنگ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 14 مارچ 2024 14:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2024ء) میٹنگ میں ڈی ایس پی پنڈ دادن خان سرکل عامر شاہین گوندل،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر ،ایس ایچ اوز پنڈ دادنخان ، جلالپور شریف ، للہ ، انچارج چوکیات اور تمام تفتیشی افسران بھی شریک، میٹنگ میں تمام افسران کی انفرادی ، اور تھانہ جات کی مجموعی کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، سنگین نوعیت کے حالیہ ہونے والے مقدمات میں اب تک کی پیش رفت اور آئندہ انسداد کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی، تمام افسران اپنے اپنے ذمہ داری کے علاقہ میں انسداد جرائم کے لئے گشت اور ناکہ بندی موثر بنایئں، تمام موبائلز، ایلیٹ اسکواڈز اور محافظ سیکٹرز کو کرائم کے ہاٹ اسپاٹز کے مطابق زونز میں تقسیم کیا جائے، دوران ماہ صیام تمام افسران مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انسداد جرائم اور سراغ رسانی پر مکمل توجہ مرکوز کریں، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عوام کے مسائل خندہ پیشانی سے سنیں اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لایئں، آپ تمام پولیس افسران کی محنت ، لگن اور خصوصی کاوشوں سے ہی پنڈ دادنخان سرکل میں جرائم کی بیخ کنی اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :