چلی ائیر لائن کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی،50 افراد زخمی

چلی ایئر لائن کی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی،غیرملکی میڈیا

جمعرات 14 مارچ 2024 17:25

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی چلی ائیرلائنز کا بوئنگ 787 طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ، حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی ایئر لائن کی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی،بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پرواز اچانک نیچے جانے لگا، طیارے میں شدید جھٹکوں سے 50 افراد زخمی ہوگئے،عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے اچانک نیچے کی جانب جانے کی وجہ سے کئی لوگ اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور طیارے کی چھت سے ٹکرائے، واقعے میں ٹکر کی شدت سے بعض مسافروں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور ان کے سر اور گردن پر چوٹیں آئیں۔

واقعے کے بعد طیارے نے آکلینڈ میں بحفاظت لینڈنگ کر لی، لیٹم ائیرلائنز کی پرواز سڈنی سے آکلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی، طیارے میں عملے کے 9 افراد جبکہ 263 مسافر سوار تھے، ائیرلائن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔