چینی وزیر خا رجہ 17مارچ کونیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

جمعرات 14 مارچ 2024 17:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کی دعوت پر، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 17 سے 21 مارچ تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کے ساتھ چین،آسٹریلیا ڈپلومیٹک اینڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :