ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (سیپا) ریجنل آفس میرپورخاص کی ٹیم نےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 08 رہائشی اسکیموں کو تعمیراتی کام سے روکنے کے آرڈر جاری کر دیے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 14 مارچ 2024 17:12

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ 2024ء ) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (سیپا) ریجنل آفس میرپورخاص کی ٹیم نےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 08 رہائشی اسکیموں کو تعمیراتی کام سے روکنے کے آرڈر جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات ریجنل آفس میرپورخاص نے سیکریٹری برائے محکمہ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی محترمہ نبیلا عمر ، ڈائرکٹر جنرل محکمہ ماحولیات سندھ نعیم احمد مغل کی ہدایات پر ریجنل انچارج سیپا میرپورخاص علی محمد رند کی سربراہی میں کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مصری گرین ویلی سٹیزن گولڈ جی آر ریزیڈنسی محمدی ٹاؤن خیابان قاسم مینگو سٹی رانا شمشاد ٹاؤن اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کو تعمیراتی کام سے روک دیا ریجنل انچارج علی محمد رند نے بتایا کہ ان رہائشی اسکیموں کے مالکان کو متعد بار ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کرنے کا کہا گیا تھا اور ان کو ذاتی سنوائی پر بھی بلایا گیا تھا مگر ان کی طرف سے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر ان کو آڈر جارے کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر یہ ماحولیاتی قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تو پھر ان کو سندھ انوائرنمینٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں چالان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :