ریاستی معاملات پر مخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے، سعد رفیق

جمعرات 14 مارچ 2024 22:29

ریاستی معاملات پر مخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے، سعد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کھیل میں ریاست کی نبضیں ڈوب رہی ہیں، اس نفرت آمیزکھیل کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن تقریبادفن کرچکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی نے حصول اقتدار کیلئے یہی ناجائز راستہ اپنایا، خود بھی پھنسے،ریاست اور سیاسی برادری کو بھی پھنسادیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہی پڑیگا، ریاستی معاملات پر مخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی کے ہی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے وفاق سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔