گمشدگی کے بعد برآمد ہونے والے ایان اور انابیہ کی گورنرہائوس کی افطار میں شرکت

گورنرسندھ کا دونوں بہن بھائی کی مکمل کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

جمعرات 14 مارچ 2024 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت افطار میںنارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد برآمد ہونے والے ایان اور انابیہ نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی گمشدگی کی خبر وائرل ہونے کے بعد وہ خیریت مل گئے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے دونوں بہن بھائی کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس موقع پر فیضان راوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :