نیشنل پارٹی کے مرکزی صدررکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ عبدالصبور کاکڑ سے ملاقات

جمعرات 14 مارچ 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ عبدالصبور کاکڑ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ عبدالصبور کاکڑ نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت ٹو مند ( زبیدہ جلال روڑ)، تربت ٹو آوارن روڑ ، ناگ ٹو گچک روڑ، تربت پسنی روڑ، بلیدہ ٹو پروم اور پروم سے چیدگی بارڈر روڑ، نہنگ پل بمقام رودبن کی جلد تعمیر و توسیع اور میرانی ڈیم کے بقایا معاوضہ کی ادائیگی پر زور دیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری عبدالصبور کاکڑ نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد کام شروع کرنے اور میرانی ڈیم کے بقایاجات کی ادائیگی کرنے کی مکمل یقین دہانی کی۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق ایڈوکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈوکیٹ، ضلع کیچ کے صدر مشکور انور ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کے رہنما اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی بلوچستان بار کونسل قاسم علی گاجیزئی ایڈوکیٹ اور شاکر علی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔