وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی

جمعہ 15 مارچ 2024 16:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔علی امین گنڈاپور کے مطابق قومی اسمبلی کی این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔