پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کانووکیشن ، 232گرایجوئیٹس میں ڈگریاں تقسیم

جمعہ 15 مارچ 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آ ف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بارہویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں232طلبائوطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں خواجہ احمد حسان نے کہا کہ طلبائو طالبات کے کندھوں پر اہم ذمہ داری آ پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبائو طالبات نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز نے خاندانی رشتوں کو ایک دوسرے سے دورکر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ہمیں اپنے بڑوں سے سیکھنے کے ٹریک پر آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے شعبے میں آنے والوں کی کامیابی میں بھی کردار ادا کریں۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ طلباء کے والدین نے ان کی تعلیم کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین عملی شعبہ جات میں آکر ملکی و گھریلو معیشت میں حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبائو طالبات اسلامک بینکنگ کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی قوم نے عورت کے بغیر ترقی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے آپ میں علم اور کردار کی خوبیاں پیدا کی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ہر شعبے میں بہترین گریجوایٹس پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایلومینائی کے طور پرہمیشہ یونیورسٹی سے رابطہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی پر طلبائو طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے کہا کہ کالج میں طلبائوطالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں مارکیٹ کے مطابق مہارتیں پیدا کرنے کے لئے اقدامات لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن میں دو سالہ اور 3.5 سالہ ایم بی اے کے 232گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔