اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیوں میں 98 کلو منشیات برآمد کر کے 16 ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعہ 15 مارچ 2024 16:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیوں میں 98 کلو منشیات برآمد کر کے 16 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے دو مسافروں سے 9 کلو چرس ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 2.9 کلو آئس اورسیالکوٹ ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

اے این ایف کالاہور کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن اوراسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کارروائیوں میں سعودیہ اور ترکی جانے والے دو مسافر سی116 ہیروئن بھرے کیپسولز ،لاہور ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے مسافر سے 19 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرکے راولپنڈی میں کوریئر آفس سے تھائی لینڈ بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 164 گرام ویڈ پکڑی گئی جبکہ مزید کارروائیوں میں موٹر وے چوک پشاور کے قریب 3 ملزمان سے 40.8 کلو چرس،جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب دو ملزمان سے 21.3 کلو چرس برآمد کی گئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 14 کلو چرس برآمد کی ایک اور کارروائی کے دوران جڑانوالہ روڈ فیصل آباد پر دو ملزمان سے 1.2 کلو افیون، 2 کلو ہیروئن اور 3.3 کلو چرس برآمد کرتے ہوئے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔